ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / انتخابی ضابطہ اخلاق کے بعد 38افراد گرفتار، 137گاڑیوں کا ہوا چالان

انتخابی ضابطہ اخلاق کے بعد 38افراد گرفتار، 137گاڑیوں کا ہوا چالان

Mon, 16 Jan 2017 23:30:04    S.O. News Service

گورکھپور، 16/جنوری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ ہونے کے بعد حرکت میں آئی پولیس نے قانون وانتظام کی صورت حال کو برقرار رکھنے کی مہم شروع کردی ہے۔سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ رام لال ورما کے مطابق، پولیس نے لاء اینڈآرڈر کو قائم رکھتے ہوئے منصفانہ اور غیر جانبدارانہ الیکشن کرانے کے لیے کمر کس لیا ہے، اس کے پیش نظر مہم چلائی جا رہی ہیں، اس میں گاڑیوں کی چیکنگ سے لے کر کچی شراب بنانے والوں کے خلاف بھی کارروائیاں ہو رہی ہیں۔گرفتارکئے جانے والوں پر جیل یا جرمانہ عائد کیا جا رہا ہے۔اس مہم میں آبکاری ایکٹ کے تحت 60معاملے روشنی میں آئے ہیں۔ان میں سے 38معاملوں میں مقدمے درج ہیں۔38ملزمان کو گرفتار کرنے والی پولیس نے 1195لیٹر شراب بھی برآمد کی ہے۔اسی کے ساتھ، پولیس ٹیم کو 150کوئنٹل لہن اور شراب کی 24بھٹیاں تباہ کرنے میں بھی کامیابی ملی ہے۔پولیس نے 72مطلوبہ ملزمان کو گرفتار کرکے  قانون وانتظام کو برقراررکھنے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ آگے بھی اس طرح کی کاروائیاں جاری رہیں گی۔پولیس نے 12لوگوں کو غیر ضمانتی وارنٹ کے تحت بھی گرفتار کیا ہے۔گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران 137گاڑیوں کا چالان ہوا اور 15ہزار 400روپے فیس کے طورپر وصول کئے گئے ہیں۔چیکنگ کے دوران دو گاڑیوں کو ضبط کرنے کی کارروائی بھی ہوئی ہے۔


 


Share: